مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ جیسے گنجان آبادی والے علاقوں میں حملہ کرنے کیلئے مشقیں کی ہیں جبکہ حماس نے اسرائیل کو کسی بھی مہم سازی سے خبردار کیا ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر عسقلان میں کئی دن جاری مشقوں میں اسرائیلی فوج کے اسپیشل یونٹ نے شرکت کی تاکہ مستقبل میں کسی بھی وقت غزہ سمیت کسی گنجان آبادی والے علاقے کو فتح کیا جائے۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سینئر رکن موسیٰ ابو مرزوق نے اسرائیل کی جانب سے محصور فلسطینی شہرغزہ پرحملے کی دھمکیوں کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدین دشمن کو دانت شکن جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی حماقت کی گئی توغزہ کو دشمن فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
مہر نیوز/2 دسمبر /2013ء: اسرائیلی فوج نے غزہ جیسے گنجان آبادی والے علاقوں میں حملہ کرنے کیلئے مشقیں کی ہیں جبکہ حماس نے اسرائیل کو کسی بھی مہم سازی سے خبردار کیا ہے۔
News ID 1830940
آپ کا تبصرہ